لاہور(حنیف خان)افغان رہنما ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ اسلامی نظریاتی کونسل کا دورہ کرینگے ۔اسلامی نظریاتی کونسل کی طرف سے ارکان کو آگاہ کیاگیا ہے کہ 30ستمبر کو اسلامی نظریاتی کونسل کا 221ویں اجلاس ہوگا جس میں مجلس اعلیٰ قومی مصالحت افغانستان کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ شرکت کرینگے ۔وہ اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹرقبلہ ایاز اور ارکان سے ملاقات کرینگے اور امت مسلمہ کو درپیش مسائل پر بات چیت کیلئے خصوصی نشست ہوگی ۔عبداللہ عبداللہ2روز ہ دورہ پر 28ستمبر کو پاکستان پہنچیں گے اس دوران وہ پاکستانی سول اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں اور خطے میں امن و امان کی صورتحال پر بات چیت کرینگے ۔