مقبوضہ بیت المقد س (آن لائن،نیٹ نیوز)اسرائیل کی فوج نے کہا ہے کہ اسرائیل نے فلسطینی علاقے سے راک داغے جانے کے جواب میں گزشتہ رات غزہ پٹی پر حماس کے ٹھکانوں پر جوابی حملہ کیا ہے ۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں کرونا سے نمٹنے کیلئے 23ملین ڈالر کی اپیل کی ہے جبکہ ترکی نے کرونا سے نمٹنے کیلئے غزہ میں ہسپتال فلسطین کے حوالے کردیا ہے ۔ اسرائیل کی فوج نے کہا ہے کہ جواب میں طیاروں اور ٹینکوں سے دہشت گرد تنظیم حماس کے فوجی ٹھکانوں اور زیر زمین سرگرمیوں کے لئے استعمال ہونیوالے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا۔ غزہ میں کی پٹی میں وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ غزہ کی پٹی میں کرونا کی وباء پر قابو پانے کے لیے محکمہ صحت کو23 ملین ڈالر کی فوری ضرورت ہے ۔فلسطینی قانون دان خالد زبارق نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی ریاست کرونا وائرس کی آڑ میں مقبوضہ بیت المقدس کو یہودیانے کی اپنی سازشوں کو آگے بڑھا رہا ہے ۔