اسلام آ با د (آ ئی این پی)الیکشن کمیشن نے اسمبلیوں کی تشکیل میں تاخیرکی تردید کر تے ہو ئے کہا ہے کہ تمام مراحل الیکشن ایکٹ اور قانونی تقاضوں کے تحت پورے کئے جا رہے ہیں۔جمعرات کو ترجمان الیکشن کمیشن نے واضح کر دیا کہ پولنگ کے بعد10 روز میں ارکان نے انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع کرائیں جبکہ7 اگست کو کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔ قواعد کے تحت9 اگست تک آزادارکان پارٹی وابستگی کاحلف نامہ جمع کرانے کے پابند ہیں۔پارٹی وابستگی ظاہر ہونے کے بعد 11گست تک مخصوص نشستیں الاٹ کی جا ئینگی۔ دوسری جانب نومنتخب اراکین اسمبلی کی حلف برداری کے حوالے سے سکیورٹی امور بھی زیر غور آئے ۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ حلف برداری کے موقع پر غیر متعلقہ افراد پارلیمنٹ ہاؤس میں داخل نہیں ہو سکیں گے ۔میڈیا نمائندوں کو بھی پریس گیلری کے نئے کارڈز جاری ہوں گے ۔