حیدر آباد(اسپورٹس ڈیسک )اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ کرکٹر شرجیل خان کی ڈھائی سالہ پابندی ختم ہو گئی۔حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے اوپنر کرکٹر شرجیل خان کو اسپاٹ فکسنگ کیس میں ڈھائی برس معطل سمیت پانچ برس کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا، ان کی تیس ماہ کی سزا ہفتے کو ختم ہو گئی۔ شرجیل خان کو کرکٹ میں واپسی کے لیے اعتراف جرم کرکے عام معافی مانگنا ہوگی۔کرکٹ میں واپسی کے لیے ری حیب پروگرام مکمل کرنے کے بعد شرجیل خان کھیلنے کے اہل ہوں گے ۔شرجیل خان نے ری حیب پروگرام کے لیے گزشتہ ہفتے پی سی بی سے رابطہ کیا تھا۔ ری حیب کے بعد ان کو کھیلنے کی اجازت ہو گی۔