میڈرڈ(ویب ڈیسک)سپین میں لیگو سے بنے فن پاروں کی نمائش کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں پلاسٹک کے ٹکڑوں سے بنے کئی منفرد اور دلچسپ شاہکار رکھے گئے ہیں۔اس لیگو ایگزیبیشن میں ماہر آرٹسٹس کے لیگو سے تیار کردہ درجنوں منفرد شاہکار دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ انہیں تیار کرنے والے ماہر فن کاروں نے کئی وقت کی محنت اور مہارت سے ان فن پاروں کو تیار کرکے اس نمائش میں رکھا ہے۔اس دلچسپ نمائش میں 1ملین لیگو برکس سے بنا جہاز جہاں توجہ کا مرکز بنا رہا وہیں، پلاسٹک کے ٹکڑوں سے بنا انسانی ڈھانچہ، دماغ، کارٹون کردار سمیت دیگر فن پارے دیکھ کر شائقین بھی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے۔ یہ نمائش اگلے برس 26جنوری تک جاری رہے گی۔