برسٹل(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ اگر ہم اسی طرح ہارتے رہے توورلڈکپ جیتنا مشکل ہوجائے گا۔افغانستان سے شکست کے بعد بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یقیناً ہم اتنے رنز نہیں بنا سکے جو میچ جیتنے کے لیے ضروری تھے ، اس میچ میں فتح کے لیے سکور بورڈ پر 15 سے 20 رنز کم تھے ہمارا باؤلنگ آغاز بھی اچھا نہیں تھا جس کی وجہ سے ہم میچ ہار گئے ، میں اپنے لڑکوں کو کہوں گاکہ وہ خود کو مضبوط کریں۔ہم کوچنگ سٹاف کے ساتھ بھی بہت محنت کر رہے ہیں، بہت جلد بہتر کارکردگی دکھائیں گے ۔ ڈگ آؤٹ اچھا ہے تاہم ہمیں اپنی کارکردگی کا جائزہ لینا چاہیے ، ہمارے بلے باز اچھی فارم میں ہیں لیکن ہمیں اپنی بالنگ پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔بابر اعظم ہمارے اہم ترین بلے باز ہیں۔ وہاب ریاض نے اچھی باؤلنگ کی۔