استنبول (صباح نیوز)اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن خلیل الحیہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ غزہ کی پٹی میں طویل البنیاد جنگ بندی کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حماس کی قیادت نے مصری قیادت کے ساتھ غزہ اور فلسطینی قوم کی امداد پربات چیت کی ۔ترکی کے دورے کے دوران الاقصی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے الحلیہ نے کہا کہ حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے مصری حکام کے ساتھ بات چیت کی جس میں فلسطینی قوم کے معاشی مسائل اور دیگر امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔