نارتھ کیرولینا(ویب ڈیسک) ملیریا کا باعث بننے والے مچھروں کا خاتمہ کرنے کیلئے سائنسدانوں نے حال ہی میں کچھ منفرد اور کامیاب تجربات کیے ہیں جن میں آتش فشانی شیشے کا باریک سفوف پانی میں ملاکر سپرے کی شکل میں استعمال کیا گیا ہے ۔تحقیقی مجلے ’’انسیکٹس‘‘ میں امریکا، برطانیہ اور افریقی ملک بینن کے ماہرین کا ایک مشترکہ مقالہ شائع ہوا ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ آتش فشانی شیشے ’’پرلائٹ‘‘ کے باریک سفوف (پاؤڈر) کو پانی میں اچھی طرح حل کرنے کے بعد جب گھروں کے اندر اسپرے کیا گیا تو اس سے 75 فیصد مچھر ہلاک ہوگئے۔