لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کا عہدہ مشتہر کردیا ہے ۔یونس اور مصباح جیسے بڑے کھلاڑیوں کی جانب سے انکار کے بعد اب پی سی بی نے اشتہار کے ذریعے کوچ کی تلاش شروع کردی ہے ۔اشتہار کے مطابق ہیڈ کوچ انٹرنیشنل کے ساتھ ساتھ ڈومیسٹک کرکٹ پر کام کرے گا جبکہ ہیڈ کوچ لیول ٹو کوچنگ کورس کے ساتھ ساتھ انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کا تجربہ بھی رکھتا ہو اور اسے 3 سالہ کوچنگ کا تجربہ ہو۔ دلچسپی رکھنے والے 30 جولائی تک درخواست دے سکتے ہیں۔جنوبی افریقہ میں انڈر 19 ورلڈ کپ کوسامنے رکھتے ہوئے تین سال کیلئے نئے ہیڈ کوچ کی تقرری کی جائے گی۔