پنگریو(نامہ نگار)سندھ کے ضلع بدین میں ٹماٹر کی قیمت میں غیرمعمولی اضافے کے بعد کھیتوں سے ٹماٹرچوری ہونے لگے ہیں۔ کاشتکاروں نے اسلحہ اور ڈنڈے لیکر کھیتوں میں ڈیرے ڈالتے ہوئے ٹماٹروں کی رکھوالی شروع کردی ہے ۔بدین میں ٹماٹر کی قیمت300روپے تک پہنچنے پر فصلوں سے ٹماٹر چوری ہونے لگے ۔ نواحی گائوں حاجی دین محمد کے کاشتکاروں نے ٹماٹر کی تیار فصلوں کی رکھوالی کیلئے اسلحہ لیکر کھیتوں میں ڈیرے ڈال لیے اور دن رات وہیں رہنا شروع کردیا ۔کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ غیرمعمولی بارشوں کی وجہ سے ٹماٹر کی فصل بری طرح سے متاثر ہوئی اور اب سردی کی وجہ مزید نقصان پہنچ رہا ہے جس کے باعث ٹماٹر کی قیمت میں اضافہ ہوا ۔