اوول( سپورٹس ڈیسک) ایشز سیریز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کیخلاف اپنی پوزیشن مستحکم کر لی، تیسرے روز اختتام تک انگلش ٹیم نے 382رنز بنا لئے اور اسکی دو وکٹیں ابھی باقی ہیں۔ انگلینڈ کے جوئے ڈینلی نے شاندار 94، بین سٹوکس نے 67، جونی بریسٹو نے 14،جوش بٹلر نے 47، کیرن نے 17، ووکس نے 6رنز بنائے جبکہ جوفرا آرچر 3اور جیک لیچ 5رنز پر وکٹ پر موجود ہیں۔ہیزل وڈ نے کوئی وکٹ حاصل نہ کی۔کمنز نے 1، لیون نے 3 ، سیڈل نے 2، مارش نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔