لاہور(کلچرل رپورٹر)ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیر اہتمام 25جون کو الحمراء ادبی بیٹھک شاہراہ قائداعظم لاہور میں عید ملن مشاعرہ منعقد ہوگا۔ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان نے اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے عید ملن مشاعرہ 25جون کو الحمراء ادبی بیٹھک شاھراہ قائد اعظم لاہور میں شام 5 بجے منعقدکیا جارہا ہے ۔ تقریب کی صدارت ڈاکٹر اخترشمار کریں گے جبکہ مہمانِ خصوصی ڈاکٹرجواز جعفری ہونگے اس بات کا اعلان ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور چیئرمین ایشین ایوارڈز کمیٹی سید سہیل بخاری نے کیا ہے ۔ نامور شعراء شریک ہونگے اور اپنا کلام پیش کریں گے ۔