فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) فیصل آ باد کے علاقہ سمن آباد میں لیگی کارکن آصف بٹ کے قتل میں اہم پیش رفت سامنے آ گئی ، عدالت میں ریکارڈ کرائے جا نے والے بیان میں وقوعہ کے دوران زخمی ہو نے والے ماجد نے آصف بٹ کے قتل کا ذمہ دار رانا ثنائاللہ،احمد شہریاراور طارق جانباز کو ٹھہرا دیا ۔علاقہ مجسٹریٹ کی عدا لت میں دفعہ 164 ضابطہ فوجداری بیان میں ماجد کا کہنا تھاکہ وقوعہ سے ایک روز قبل رانا شہریار مزمل شاہ کے گھر آیا اور رانا ثناء اللہ کا پیغام دیا،اس کے بعد رانا خالد اور نامعلوم شخص بھی مزمل شاہ سے ملنے آئے اور آصف بٹ کے بارے میں بات کرتے رہے ۔ماجد کا کہنا تھا کہ وقوعہ سے قبل طارق جانباز سے مزمل شاہ نے کئی بار موبائل فون پر آصف بٹ کے بارے میں بات کی،وقوعہ کے روز مزمل شاہ نے آصف بٹ کو بلایا اور میرے ساتھ گاڑی میں بٹھادیا،مزمل شاہ خود کسی کام کے بہانے گھر کے اندر چلاگیا اور کسی کو کال کرکے آصف بٹ کے بارے میں بتایا،اسی دوران موٹرسائیکل سواروں نے آکر فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر آصف بٹ جاں بَحق اور وہ زخمی ہوگیا،ماجد کا بیان سامنے آ نے کے بعد را نا ثنائاللہ کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا۔