لاہور(شوبز ڈیسک) نامورگلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ صرف گلوکاری ہی نہیں کرتی بلکہ فارغ اوقات میں خود بھی اپنی پسندیدہ موسیقی سنتی ہوں ،ہمیشہ صاف ستھری شاعری پر مبنی گیت پیش کئے ہیں اور یہ میری پہچان ہے ۔ ایک انٹرویو میں سائرہ نسیم نے کہا کہ موسیقی میں نئے رجحانات بھی متعارف کرائے جارہے ہیں لیکن ان کی زندگی بہت تھوڑی ہوتی ہے ،اصل موسیقی کو کوئی زوال نہیں ، میں نے آج بھی لوگوں کو وہ گیت گنگناتے ہوئے سنا ہے جوتین سے چار دہائیاں پہلے گلوکاروں نے گائے تھے ۔