کراچی،کوئٹہ (این این آئی،نیٹ نیوز)سندھ ہائیکورٹ نے کرپشن اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے کیس میں صوبائی مشیر جیل خانہ جات اعجاز احمد جکھرانی کا نام سے ای سی ایل خارج کرنے کا حکم دے دیا۔ اعجاز جکھرانی کے خلاف نام جعلی بینک اکاؤنٹس کی و دیگر کیسز کی انکوئری ہو رہی ہے ۔ادھر بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس ظہیرالدین کاکڑ پر مشتمل بینچ نے سابق صوبائی وزیر خزانہ خالد خان لانگو کی جانب سے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کرانے کی آئینی درخواست مسترد کردی۔خالدلانگو کو دیگر ملزمان کے ہمراہ مقامی حکومت کے فنڈز میں غبن کے ریفرنس کا سامنا ہے ۔نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزم کے خلاف ریفرنس آخری مراحل میں ہے ۔