لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق آسٹریلین اوپن میں شرکت کے لیے آسٹریلیا روانہ ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق اعصام الحق کی ٹریننگ میں معاونت کے لیے عقیل خان بھی اُن کے ہمراہ آسٹریلیا گئے ہیں۔پاکستانی ٹینس سٹار آسٹریلیا کے بذریعہ دوحہ روانہ ہورہے ہیں، اُن کا کوروناٹیسٹ کی رپورٹ منفی آگئی ہے ۔