رینز( سپورٹس ڈیسک ) پاکستانی نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے ہالینڈ کے جوڑی دار ڈیوڈ پیل اوپن ڈی رینز ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے ۔کوارٹر فائنل رائونڈ میں ٹامس میکاک اور مارک گینگل پر مشتمل جمہوریہ چیک کی جوڑی نے دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستانی نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور انکے ہالینڈ کے جوڑی دار ڈیوڈ پیل پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ کو 6-7(2-7) اور 6-7(3-7) سے شکست دیکر سیمی فائنل مرحلہ تک رسائی حاصل کرلی۔