نیویارک (سپورٹس ڈیسک)سٹار پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق نیویارک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلزکے فائنل میں پہنچ گئے ۔سیمی فائنل میں اعصام اور ان کے میکسیکن جوڑی دار سنتیاگو گونزالیز نے ایڈرین منارینو اور ہوگو نائس کو سخت مقابلے کے بعد 6-4، 3-6 اور 12-10 سے ہرا یا۔ فائنل میں انہیں اینڈریاس اور کیون پر مشتمل جرمن جوڑی کا چیلنج درپیش ہو گا۔