لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی ٹینس کھلاڑی اعصام الحق کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے مشکل کی اس گھڑی میں عوامی خدمت سے مشکلات میں کمی میں مدد ملے گی، ہم نے اب تک ایک ہزار گھروں میں راشن بیگ تقسیم کئے ہیں، مخیر حضرات کی مدد کی وجہ سے ہم مجبور شہریوں کے گھروں میں راشن پہنچا سکے ہیں۔ اعصام الحق کا کہنا ہے کہ مخیر حضرات عوامی خدمت میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں تاکہ ہم زیادہ سے زیادہ ضرورت مندوں کی مدد کریں۔ انہوں نے کہا کہ میرا ٹارگٹ ہے آئندہ ہفتے مزید پانچ سو افراد کے گھر راشن پہنچاوں۔ ٹینس ستار نے کہا کہ سب لوگوں سے کہوں گا اپنے گھروں میں محفوظ رہیں اور کورونا سے بچیں۔