کابل(اے ایف پی) افغان فورسز نے ایک آ پریشن کے دوران داعش کے سربراہ کوگرفتارکرلیا ، نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سکیورٹی (این ڈی ایس) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسلم فاروقی عبد اللہ اورکزئی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ۔ اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر این ڈی ایس کے ایک عہدیدار نے اے ایف پی کو بتایا کہ گذشتہ ماہ کابل میں ایک سکھ مندر پر آئی ایس کے دعویدار حملے کے پیچھے ماسٹر مائنڈ فاروقی تھے ، جس میں کم از کم 25 افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔ خراسان اسلامک سٹیٹ کے نام سے مشہور افغان آئی ایس برانچ کوحالیہ مہینوں میں امریکی افواج کی مسلسل کارروائیوں اور طالبان کی طرف سے علیحدگی کے بعدپسپائی کا سامنا ہے ۔ این ڈی ایس نے کہا کہ فاروقی نے علاقائی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ساتھ روابط رکھنے کا اعتراف کیا ہے ۔ یہ پاکستان کا ایک واضح حوالہ ہے جس پر افغانستان مستقل طور پر جہادیوں کی حمایت اور طالبان کی مدد کا الزام عائد کرتا ہے ۔ اسلام آباد نے ایسا کرنے سے انکار کیا، امریکی افواج نے افغانستان میں فاروقی کی گرفتاری کے بارے میں سوال کا جواب نہیں دیا۔