قطر،کابل(نیٹ نیوز، این این آئی)افغان طالبان نے افغان امن مذاکرات کے دوران امریکہ کا سیز فائر کا مطالبہ مسترد کر دیا۔مذاکرات کے حوالے سے ترجمان افغان طالبان سہیل شاہین کا بتانا ہے کہ بات چیت عمدہ رہی جو آئندہ چند روز تک جاری رہے گی، ایک طالبان رہنما نے بتایا کہ سیزفائر کے اعلان کا مطالبہ مسترد کر دیا ہے ، طالبان اور امریکی نمائندوں کا اجلاس بدھ اور جمعرات کو دوحہ میں ہو گا۔شمالی افغان صوبے فریاب میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک ہی خاندان کے چھ افراد کو ہلاک کر دیا ہے ۔ یہ واقعہ افغان طالبان کے زیر اثر علاقے میں پیش آیا۔ اس حملے کی ذمہ داری ابھی تک کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے ۔