فیصل آباد ( 92 نیوزرپورٹ) فیصل آباد پولیس کو افسر شاہی کو گھوڑوں کی سلامی بھاری پڑ گئی۔ افسر شاہی کوسلامی دینے کیلئے رکھے گئے فیصل آباد پولیس کے 24 گھوڑے ایک سال کے دوران47 لاکھ کا چارہ کھا گئے اور خوراک بھی کوئی عام نہیں، چوکر کے ساتھ کوکونٹ آئل بھی شامل ہے ،افسر شاہی کو بھی سلام جنہیں سال میں تین سے چار بار سلامی کیلئے ان 24 گھوڑوں کو پالنا پڑا اور ہر ایک سلامی 10 سے 12 لاکھ میں پڑتی ہے ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق ان کی خواراک میں سبز چارہ، دلیہ، چوکر اور کوکونٹ آئل شامل ہے ۔ایک طرف حکومت کی کفایت شعاری مہم اور دوسری طرف افسروں کو سلامی کا خمار چڑھا ہے ۔ پولیس کے ان گھوڑوں کی شاہانہ پرورش نے خود پولیس اہلکاروں کو للچا دیا۔