لاہور ،مظفرآباد،لدھے والہ وڑائچ(کر ائم رپورٹر،ایجنسیاں ، نمائندگان ) مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات کے دوران 11افراد جاں بحق ،8شدید زخمی ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق کاہنہ کے علاقے ایل ڈی اے سٹی روڈ پر تیرہ سالہ اکرم مسیح کزن کے ہمراہ موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کر کر رہا تھا کہ اچانک موٹر سائیکل بے قابو ہو کر ٹریکٹر ٹرالی ٹریکٹر ٹرالی سے جا ٹکرائی ،اکرم مسیح دم توڑ گیا ۔ مغل پورہ میں کار نے بے قابو ہو کر موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس سے 25 سالہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار موقع پر جاں بحق ہو گیا پولیس نے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ۔ لاری اڈہ کے علاقے مینار پاکستان اوور ہیڈفلائی برج پر بس کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ماجد جاں بحق جبکہ اسکا دوست سونو اور کامران شدید زخمی ہوگئے ۔مظفرآباد کے نواحی علاقہ میں جیپ ہڑیالہ گجراں سے گڑھی دوپٹہ آرہی تھی کہ جب منڈے بانڈی کے مقام پر پہنچی تو اچانک فنی خرابی کے باعث سینکڑوں فٹ گہری کھائی میں جا گری۔جیپ میں سوار 6موقع پر ہی جاں بحق ،5زخمی ہو گئے ۔ لدھے والہ وڑائچ کے بچے جن کی عمر تقریبا 15،16سال کے قریب تھی اپنے کام سے واپس آرہے تھے کہ عالم چوک کے قریب ٹریکٹرٹرالی نے ٹکر مار دی جس پر تینوں بچے اس کے نیچے گرکربری طرح کچلے گئے ۔ علی رضااور عقیل موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ افضال شدیدزخمی ہوگیا ۔سیدوالا کے نواحی گاؤں مہرپور کی رہائشی محنت کش 20سالہ فوزیہ دختر عبدالغفور اپنے بھائیوں کے ہمراہ دریائے راوی کے کنارے گندم کاٹنے میں مصروف تھی کہ دریا کے کٹاؤ کی زد میں آ کر دریا کے پانی میں گر گئی۔ لاش کی تلاش جاری ہے ۔