لاہور(نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر ایکسائز،ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹیکس کنٹرول حافظ ممتاز احمد نے افسران کو ریونیو ٹارگٹ ہر صورت مکمل کرنے کا ٹاسک دے دیا۔حافظ ممتاز احمد نے افسران کو ہدایت کی کہ ٹیکس ٹارگٹ پورا کرنے کیلئے جدید ذرائع استعمال کیے جائیں۔ٹیکس کے حصول میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس کے زیادہ سے زیادہ حصول کیلئے نئی راہیں تلاش کی جائیں۔حافظ ممتاز احمد نے کہا کہ معاشی اصلاحات کے عمل کے باوجود محکمہ ایکسائز ٹیکس ٹارگٹ پورا کرے گا۔حافظ ممتاز احمد نے کہا کہ ٹیکس کولیکشن کے حوالے سے کیے جانیوالے منفی پراپیگنڈا میں کوئی حقیقت نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ تبدیلی میں روڑے اٹکانے والے افسران کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی۔سیکرٹری ایکسائز،ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹیکس کنٹرول وجیہہ اللہ کنڈی،ڈی جی صاحبان اور دوسرے اعلی افسران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔