کابل ( نیٹ نیو ز ) افغان صوبے غزنی میں افغان اور امریکی فورسز کے فضائی حملے میں 16 طالبان جنگجو ہلاک ہو گئے ۔افغان حکام کے مطابق افغان اور امریکی فوج نے غزنی کے مختلف اضلاع میں طالبان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا۔فضائی حملوں میں طالبان کے 16 جنگجو مارے گئے جس کے دوران کئی جنگجو زخمی بھی ہو ئے ۔ حملوں میں شہریوں کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے ۔