کابل،اسلام آباد(اے ایف پی ،92نیوز رپورٹ) افغانستان میں عارضی جنگ بندی کے آخری روزاہم پیشرفت ہوگئی،حکومت اور طالبان میں مذاکرات کے بعد 900جنگجو رہا کر دیئے گئے ،پاکستان اور امریکہ نے جنگ بندی کا خیر مقدم کیا ہے ۔طالبان قیدیوں کوبگرام اورپل چرخی جیل سے رہاکیاگیا،حکومت نے مزید 3 روز فائر بندی کی اپیل کی ہے ،افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ افغان فورسز شرائط کا احترام کریں گی،مائیک پومپیو نے فون اور اظہار تشکر کیا ہے ۔92نیوز رپورٹ کے مطابق زلمے خلیل نے جنگ بندی کو سراہا طالبان نے قیدیوں کی رہائی کاخیرمقدم کیاہے ترجمان طالبان سیاسی دفترسہیل شاہین کے مطابق 900قیدیوں کی رہائی اچھی پیشرفت ہے ،افغان طالبان بھی جلد بڑی تعدادمیں حکومتی قیدیوں کورہاکرینگے ۔قبل ازیں افغان حکومت ، طالبان میں مذاکرات اور جنگ بندی کے بعد 100جنگجو رہا کئے گئے تھے ۔ اے ایف پی کے مطابق حکومت نے ساتھ طالبان سے مزید 3 روز کے لیے فائر بندی کی اپیل کی ہے ، قبل ازیں طالبان نے عید کے موقع پر سہ روزہ جنگ بندی کا اعلان کیا تھا جس کا وقت منگل کی رات ختم ہو گیا ، افغان حکومت کے مطابق وہ جنگ بندی میں توسیع کے لیے تیار ہے ۔قبل ازیں اشرف غنی کے ٹوئٹر پیغام کے مطابق طالبان کی عید پر جنگ بندی کے ردعمل میں مزید 2 ہزار قیدیوں کی رہائی شروع کردی گئی اشرف غنی نے کہا ہے کہ افغان فورسز بھی شرائط کا احترام کریں گی،مائیک پومپیو نے فون کر کے اعلان پر اظہار تشکر کیا دوسری جانب ترجمان نیشنل سکیورٹی کونسل جاوید فیصل نے کہا ہے کہ بگرام کی جیل سے 100 طالبان کو رہا کیا گیا ہے ،ترجمان دفتر خارجہ پاکستان عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ افغان بھائیوں کو عید کی مبارکباددیتے ہیں پرامن ، مستحکم اور خوشحال افغانستان کی دعا کرتے ہیں، عید الفطر کے موقع پر جنگ بندی سے متعلق طالبان اور افغانستان حکومت کے اعلانات کا خیرمقدم کرتے ہیں ۔