کابل(نیٹ نیوز)افغان حکومت نے مزید 710 طالبان قیدیوں کو رہا کردیا۔افغان قومی سلامتی کونسل کے ترجمان اورآر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق افغان صدارتی ہائوس کے ترجمان صدیق صدیقی نے کہا کہ گزشتہ دو روز کے دوران اشرف غنی کی حکومت نے اس ملک کی مختلف جیلوں سے 710 طالبان قیدیوں کو رہا کیاہے ۔قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے سربراہ سہیل شاہین نے ایک بیان میں کہا کہ طالبان نے قندوز، بلخ لوگر،پکتیا اور خوست میں قید 73 افغان فوجیوں کو رہا کیا ہے ۔افغان حکومت نے گزشتہ ہفتے کے دوران دو مرحلوں میں اب تک 2000 سے زائد طالبان قیدیوں جبکہ طالبان نے اب تک افغان سکیورٹی فورسز کے 350 اہلکاروں کو رہا کیا ہے ۔