کابل ،اسلام آباد(اے ایف پی )افغان حکومت اور طالبان امن مذاکرات کے قواعد پر متفق ہوگئے ۔طالبان کے تین ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ باضابطہ مذاکرات کی شروعات کے قریب ہیں ،اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ کی جانب سے چند دنوں میں اعلان متوقع ہے ،23جنوری کو جنیوا میں ڈونر کانفرنس ہوگی، یورپی یونین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس افغانستان کے بیشتر مسائل کا حل ہے ،عمران خان کا دورہ کابل حوصلہ افزاہے ۔