کوئٹہ(آن لائن) افغان ٹرانزٹ کا پہلا کارگو جہاز 20اکتوبر کو گوادر بندرگاہ پہنچے گا، چائنہ اورسیز پورٹ ہولنڈنگ لمیٹڈژانگ بازنگ کے مطابق پاکستان کی وزارت تجارت اور فیڈرل بیورو آف ریونیو نے گوادر انٹرنیشل ٹرمینل پہنچنے والے کارگو کی منظوری دے دی ، گوادر بندرگاہ پر تجارت سے متعلق بنیادی ڈھانچہ کو سنبھالنے کے لئے تیار ہیں ، بندرگاہ میں افغان ٹرانزٹ کارگو کی آمد معاشی فوائد لانے میں طاقت کار ثابت ہوگی ۔ اکتوبر کی 20 تاریخ کو گوادر بندرگاہ میں پہنچے والے جہاز میں 15 ہزار ٹن کیمیائی کھاد لوڈ ہے گوادر بندرگاہ کارگو کی نقل و حمل میں سب مسابقتی بندرگاہ کی حیثیت رکھتا ہے ۔