واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ افغان حکومت اور طالبان سے مذاکرات بہتر جارہے ہیں۔ٹرمپ نے کہا ہم افغانستان میں فوجیوں کی تعداد 13 ہزار تک لے آئے ہیں اور اسے تھوڑا مزید کم کریں گے اور اس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ ہم افغانستان میں طویل عرصے کیلئے قیام کر رہے ہیں یا نہیں، اس کا انحصار طالبان اور افغان حکومت پر ہے ۔انہوں نے کہا تھوڑی تعداد میں فوجیوں کے ساتھ صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے ۔ٹرمپ نے کہا امریکہ افغانستان سے فوج نکال بھی لے تو عسکریت پسندوں کے خطرے سے نمٹنے کیلئے انٹیلی جنس کو برقرار رکھے گا۔انہوں نے کہا انٹیلی جنس موجودگی بہت اہم ہے کیونکہ افغانستان ہم پر حملوں کیلئے محفوظ ٹھکانہ ہے ۔