فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) افغانستان کے صو بہ بگرام کی جیل میں211 پا کستانیوں کے قید ہو نے کا انکشاف ہوا ہے ، جبکہ جیلوں میں بند ان قیدیوں سے ورثاکوبھی ملنے کی اجازت نہیں دی جاتی ۔ پاکستانیوں کی غیر ملکی جیلوں میں بندش کے حوالہ سے تیار کیجا نے والی رپورٹ میں یہ بات سامنے آ ئی ہے کہ ان قیدیوں سے ملاقات کیلئے جا نے والے پاکستانی سفارتخانے کے ذمہ داروں کو بھی ذاتی حیثیت میں ملنے نہیں دیا جا تا بلکہ قونصلیٹ کی مدد سے ہی ملاقات ہوپا تی ہے ، افغان حکومت کی طرف سے بگرام جیل میں بند ان قیدیوں پر دہشت گردی ، غیر قانونی طور پر بارڈ پار کر کے افغان حدود میں داخل ہو نے ،کاغذات کے بغیر افغانستان پہنچنے کے الزامات ہیں ۔