کابل،واشنگٹن(نیٹ نیوز)طالبان نے افغان حکومت کے ساتھ قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے مذاکرات معطل کرنے کے بعداپنی مذاکراتی ٹیم کوکابل سے واپس بلا لیا۔طالبان کے دوحہ سینٹر کے ترجمان سہیل شاہین نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ افغان حکومت قیدیوں کی رہائی میں تاخیر کرکے امن معاہدے کی خلاف ورزی کر رہی ہے ،سہیل شاہین نے کہا ہے کہ افغان حکومت کومعاہدے کے تحت طالبان قیدیوں کو جلد از جلد رہا کرکے مذاکرات کی راہ ہموار کرنی چاہئے تھی۔انہوں نے کہا کہ قیدیوں کی رہائی میں تاخیر کرکے امن معاہدے کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے ۔دوسری طرف قومی سلامتی کونسل کے ترجمان فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ ہم مذاکرات جاری رکھنا چاہتے ہیں لٰہذا طالبان مذاکرات کو سبوتاژ کرنے سے باز رہیں۔