پشاور( ممتاز بنگش )نئی افغان کابینہ میں شامل ہونے والے زیادہ وزرا طالبان کی پچھلی حکومت میں اہم عہدوں پر فائز رہے ہیں،نامزد وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند کا شمار ملا عمر کے ان قریبی چار ساتھیوں میں ہوتا ہے جو 20سال تک شوریٰ کے رکن رہے وہ طالبان حکومت میں ملا عمر کے مشیر بھی رہے ،وزیر خارجہ کے عہدے پر فائز رہے ،وزیر داخلہ سراج الدین حقانی جلا ل الدین حقانی کے صاحبزادے ہیں ،وزیر دفاع ملا یعقوب ملا عمر کے صاحبزادے ہیں ،ذبیح اللہ مجاہد شروع سے ہی طالبان تحریک سے وابستہ ہیں ،ملا عبدالغنی برادر، ملا عمر کے قریبی ساتھی ہیں ،طالبان کی پچھلی حکومت میں اہم ذمہ داریاں نبھائیں 8 سال قید کاٹی ۔