اسلام آباد (این این آئی)افغان صدر اشرف غنی کل 2روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے ۔افغان صدر دورہ کے دوران صدر، وزیراعظم ، وزیر خارجہ اور دیگر حکام سے ملاقاتیںکرینگے ۔ وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران پاک افغان مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط ہونگے ۔ اشرف غنی تھنک ٹینک کے اجلاس سے خطاب بھی کرینگے ۔