کابل(این این آئی، آ ن لا ئن ) ا فغا نستان کے 2صو بو ں میں سکیو رٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں کے دوران کم از کم 78طالبان ہلاک اور26 زخمی ہوگئے ہیں ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان وزارت دفاع نے کہاکہ ا فغان صوبہ قندھاراور فراح میں سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان تصادم کے واقعات ہو ئے ہیں ۔افغان وزارت دفاع نے جاری بیان میں کہا کہ اس دوران فوج اور سکیورٹی فورسز کی جانب سے فر ا ح صوبے کے بالا بولوک ضلع میں طالبان کے خلاف کارروائی میں 70طالبان ہلاک اور 23 دیگر زخمی ہوئے ۔ جبکہ قندھار میں 8طالبان ہلاک اور 3 زخمی ہوئے ۔ ان کارروائیوں میں افغان فورسز کو ہونے والے نقصان کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔ ادھر سکیو رٹی فورسز نے صوبہ فاریاب کے ضلع بیلچیر اغ کا کنٹرول طالبان سے دوبارہ حاصل کرلیا ۔ پولیس حکام نے بتایا کہ سکیو رٹی فورسز نے خصو صی آپریشن کرتے ہوئے ضلع بیلچیراغ سے طالبان کو پسپا کرتے ہوئے گزشتہ دو سال سے جنگجوؤں کے زیر قبضہ علاقے کا کنٹرول دو بارہ حاصل کرلیا آپریشن کے دوران متعدد جنگجو ہلاک اور زخمی بھی ہوئے ہیں تاہم انکی صحیح تعداد کے بارے میں علم نہیں ہوسکا۔