کابل(این این آئی) افغانستان میں اپنی اپنی پسندیدہ ٹیموں کے میچ کے دوران ہونے والی تکرار پر ایک بھائی نے دوسرے بھائی کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا۔افغان میڈیا کے مطابق سپین میں ہونے والی فٹبال لیگ میں بارسلونا اور ویلینشیا کے درمیان میچ تھا، صوبہ کاپیسا کے دو بھائی اپنی اپنی پسندیدہ ٹیم کے لیے پر جوش تھے ۔ میچ دیکھنے کے دوران اپنی ٹیموں کی حمایت کیلئے حد سے گزرنے والے بھائیوں میں ہونے والی تکرار جھگڑے میں تبدیل ہوگئی۔اس موقع پر غصے سے بپھرے ہوئے ایک بھائی نے اپنے ہی جوان سال بھائی امین آغا کو تیز دھار چھریوں کے پہ در پہ وار کر کے قتل کر دیا اور جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا ۔