کابل ، غزنی (اے ایف پی ، 92نیوز رپورٹ ، این این آ ئی ،نیٹ نیوز ) افغانستان میں ایک امریکی فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ طیارہ انہوں نے مار گر ایا ہے ۔ اس میں اعلیٰ امریکی حکام بھی سوار تھے جبکہ امریکی فوجی حکام نے طالبان کے اس دعو ے کی تر دید کی ہے ۔امریکی فوج کے تر جمان کرنل سونے لیگفیٹ نے کہا ہے کہ افغان صوبے غز نی میں امریکی بمبار فوجی طیارہ ای الیون اے حادثے کا شکار ہو ا ہے ۔حادثے کی وجوہات جا ننے کیلئے تحقیقات شر وع کر دی گئی ہیں ۔طیارے کی کسی دشمن کے میز ائل لگنے سے تباہی کا کو ئی ثبوت سامنے نہیں آ یا ہے ۔مزید تفصیلات تحقیقات کے بعد سامنے آ ئیں گی ۔طالبان کی طر ف سے دعویٰ جھو ٹا ہے ۔ امریکی ترجمان کے مطابق طیارے پر 10افراد سوار تھے ۔طالبان تر جمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ امریکی طیارہ جاسوسی کے مشن پر تھا اسے مار گر ایا ۔ انہوں نے د عو یٰ کر تے ہو ئے کہا کہ انہو ں نے صوبہ غزنی میں مسافر طیارے کو نشانہ بنایا جس میں موجود امریکی فوجی افسر وں سمیت سوار تمام افراد ہلا ک ہو گئے ہیں ۔قبل ازیں غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ افغانستان کی قومی ایئرلائن کا ایک مسافر طیارہ صوبہ غزنی میں گر کر تباہ ہوگیا ۔ طیارے میں 83 افراد سوار تھے ۔ پرواز کابل سے ہیرات جا رہی تھی۔ طیارہ جس علاقے میں گرا وہ طالبان جنگجوؤں کے زیر تسلط ہے ۔ترجمان گورنر نے مسافر طیارہ گرنے کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ یہ علاقہ طالبان کے زیر اثر ہے اس لیے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ طیارہ گرنے کے بعد طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی ۔ غزنی کے گورنر ہاؤس کے ترجمان عارف نوری کے مطابق یہ بوئنگ جہاز سدو خیل کے علاقے میں مقامی وقت کے مطابق دن ایک بجکر دس منٹ پر کریش کر گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں کسی کے زندہ بچنے کے امکانات نہیں۔ادھر افغان میڈیا نے صوبہ غزنی میں تباہ ہونے والے مسافر طیارے کی ویڈیو جاری کردی۔تباہ ہونے والا طیارہ امریکی ائیر فورس کے طیارے سے مشابہت رکھتا ہے ۔آریانہ ائیر لائن کے سی ای او نے اپنے طیارے کے تباہ ہونے کی خبر کی تردید کردی تھی ۔افغان صدر اشرف غنی کے دفتر کے سینئر عہدیدار نے بتایا کہ طیارہ صوبہ غزنی میں گر کر تباہ ہوا اور حکام تفصیلات اکٹھی کر رہے ہیں۔ادھر افغان سکیو رٹی فورسز نے صوبہ ننگر ہار کے ضلع شیر زاد میں آپریشن کلین اپ کے دوران طالبان کے ٹھکانوں کو فضائی حملوں کا نشانہ بنا یا ۔ جسکے نتیجے میں دس طالبان ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔آپریشن کے دوران فورسز نے 17دیہات طالبان کے قبضے سے واپس لے لئے ۔ علا وہ ازیں صوبہ وردک میں افغان فورسز کے آ پر یشن کلین اپ کے دوران 6طالبان جنگجو ئوں کو گر فتار کر لیا گیا ہے ۔