واشنگٹن ( ندیم منظور سلہری سے ) امریکی ماہرین نے کہا ہے کہ افغانستان میں 20 اکتوبر کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات خونیں منظر پیش کر سکتے ہیں ،طالبان نے دھمکی دے رکھی ہے کہ وہ انتخابات نہیں ہونے دینگے ۔ مڈل ایسٹ انسٹیٹیوٹ کے ماہر مارون وینبم کا کہنا ہے کہ طالبان نے عوام سے الیکشن میں حصہ نہ لینے کی اپیل کی ہے طالبان کے لیئے بہترین خبر یہ ہو گی کہ وہ لوگ جو انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں وہی انتخابات کی شفافیت پر سوال اٹھائیں وہ سیاستدانوں کو پیچھے بیٹھ کر ایک دوسرے پر الزامات لگاتے دیکھیں اور نتائج تسلیم نہ کریں اس سے طالبان کچھ کیے بغیر ہی اپنے اہداف حاصل کر لیں گے احمد مجید یار کا کہنا ہے کہ شفاف الیکشن کا انعقاد افغانستان کے جمہوری عمل ہی نہیں بلکہ صدر غنی کی سیاسی ساکھ کے لیئے بھی نہایت اہم ہے ۔