اسلام آباد ( 92 نیوز رپورٹ، آن لائن ) ممکنہ طور پر افغانستان میں پھنسے ہو ئے 4 ہزار پاکستانیوں کی واپسی آج سے شروع ہو جائیگی ۔ ان کے کورونا ٹیسٹ طورخم بارڈر پرکئے جائینگے ۔ دریں اثنا وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ 17جون سے مغربی سرحد پر ہر قسم کی نقل وحرکت پر مکمل پابندی عائد ہے ۔ شدید بیمار اور افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں واپسی کی اجازت ہے ۔ وزرات داخلہ کا کہناہے کہ افغانستان سے سعودیہ کا فضائی آپریشن معطل ہونے کے باعث بڑی تعداد افغانستان پھنس گئی ، افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کے لیے طریقہ جاری کر رہے ہیں۔ ان افراد کا پاکستان آمد پر آ ر اے ٹی ٹیسٹ کیا جائے گا، مثبت کیس والے افراد 10قرنطینہ رہیں گے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی ہدایت پرطورخم بارڈر پرہرقسم کی آمدورفت بند کردی گئی، امیگریشن این سی اوسی کی اگلی گائیڈ لائنز تک بند رہے گی۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے گزشتہ روزاپنے ایک ٹویٹ میں کہاکہ طورخم بارڈر سے روانگی اور آمد کو این سی او سی کی سفارش پر بند کیا گیا ہے جو نئی ہدایات تک بند رہے گا۔