کابل(ای این آئی، صباح نیوز ) افغان دارالحکومت کابل میں یونیورسٹی میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 33 افراد زخمی ہوگئے ۔ دھما کہ وہاں پہلے سے نصب بارود مواد سے کیا گیا۔ کسی گروپ یا تنظیم نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔ کابل یونیورسٹی میں اس وقت زور دار دھما کہ ہو ا جب طلبہ صبح کے وقت امتحان دینے کیلئے یونیورسٹی کے اندر موجود تھے ۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا تاہم متعدد افراد کی حالت تشیویشناک بتائی جارہی ہے ۔