مکرمی ! پاکستان دہشت گردی کیخلاف امریکی جنگ میں ایک مرکزی اتحادی کے طور پر سامنے آیا ہے، بیرونی سازشیں، معاشی جنگ، عدل و انصاف، لاقانونیت، گورننس کے مسائل سرفہرست ہیں جن پر قابو پانے کے لیے موجودہ حکومت بالخصوص کپتان ایڑی چوٹی کا زور لگارہے ہیں بدقسمتی سے انہیں جو ٹیم میسر آئی ان میں اسد عمر، عثمان بزدار، شوکت یوسفزئی، علی زیدی و دیگر ایک دو کے سوا اس قابل نہیں جو خان صاحب کا خواب تھا تاہم پھر بھی حکومت کی مجموعی کارکردگی بہتر ہی رہی ہے کیونکہ انہیں بیک وقت بہت سے چیلنجز کا بھی سامنا ہے اور بیوروکریسی سے میڈیاکریسی، اپوزیشن سے اتحادی اور عالمی قوتوں سے بھی الجھنا پڑ رہا ہے دوسری طرف افواج پاکستان کے لیے جو کردار عمران خان نے ادا کیا وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، اگر یہ جماعت پچھلے دو تین سال افواج پاکستان کا ساتھ نہ دیتی تو کوئی بعید نہیں تھی کہ دشمنان پاکستان تو اپنا دیرینہ خواب پورا ہوتے ددیکھتے اور پاکستان کی گلی گلی عراق، شام، لیبیا کا منظر پیش کر رہی ہوتی۔ (انشال راؤ)