لاہور ( پ ر ) ادارہ قو می تشخص کے صدر ڈاکٹر صدف علی نے یو م وفات علا مہ اقبا ل ؒ کے مو قع پر ایک بیان میں کہا ہے کہ علا مہ اقبالؒ کی شاعری کی بنیا د قر آن و سنت کی منظوم تشریح ہے جس کے ذریعہ انہوں نے خواب غفلت سے سوئی ہوئی مسلم اُمہ خصو صاً بر صغیر کے مغرب زدہ اور خوشحال طبقہ کو جھنجوڑ کر اور خواب ِ غفلت سے جگا کر ان میں آزادی کی روح بیدار کردی تھی جس کے نتیجہ میں دنیا کی سب سے بڑی اسلامی مملکت معرض ِ وجود میں آئی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ انگریز جب بر صغیر میں داخل ہو ئے او ر حکو مت پر قا بض ہو ئے تو انہوں نے مسلما نوں سے حکو مت چھیننے کے بعد مسلمانوں کے تشخص کو تباہ کرنے کیلئے نیکٹائی کو سکولو ں ‘ کا لجو ں ‘سرکاری محکموں اور افواج کے یو نیفارم میں لازمی قرار دیدیا تھااور مسلمانوں کو انکی تہذیب و ثقافت وروایات سے ہٹا کر اُن کو مغربیت کے کلچر میں ڈھالنے کی کو ششیں شروع کر دی تھیں ۔انہوں نے کہا کہ اہل یو رپ کی سا زشو ں اور اسلام دشمنی کے واضح ثبوت مل جانے کے بعد اب تو اُمت مسلمہ کی آنکھیں کھل جا نی چاہیں اور مغربی لباس خصو صاً نیکٹائی جو مغربی نقالی ‘مغربی تابعداری ‘بزدلی اور غلامانہ ذہنیت و غلامانہ صورت کی علامت ہے قا ئداعظم ؒ اور علامہ اقبال ؒ کی طرح ترک کردینی چاہیے ۔