لاہور(کلچرل رپورٹر) معروف اداکارہ اقرا عزیز نے بھی یاسر حسین کے ساتھ فلمی دنیا میں انٹری دینے کے لئے تیاریاں مکمل کرلیں ۔پہلی فلم میں اْن کے مد مقابل کوئی اور نہیں بلکہ اْن کے منگیتر یاسر حسین مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے ۔فلم ’ہاف فرائی‘ ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور ہے جس میں یاسر اور اقرا کے ساتھ فیضان خواجہ اور فریال محمود بھی شامل ہیں۔ یہ فلم صرف اقرا کی ڈیبیو فلم ہی نہیں بلکہ حقیقی جوڑی کی بڑی سکرین پر ایک ساتھ انٹری لوگوں کے لئے دلچسپی کا باعث بنے گی۔واضح رہے کہ ’کتاکشا‘ اور ’تیور‘ جیسی فلموں میں ہدایت کاری کرنے والے ابو علیحہ اس کامیڈی فلم ’ہاف فرائی‘ میں بھی صلاحیتوں کا لوہا منتوانے نظر آئیں گے ۔ فلم رواں سال ہی سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔