لاہور (کلچرل رپورٹر) معروف اداکارہ اقرا عزیز نے سینئر اداکار نعمان اعجاز کو چلتا پھرتا اسکول قرار دے دیا۔انسٹاگرام پر اقرا عزیز نے اپنی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں اداکار نعمان اعجاز بھی موجود ہیں جبکہ یہ تصویر اُن کے نئے آنے والے ڈرامے 'رقیب سے ' کی ہے جو کہ ایک ہم ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔تصویر پوسٹ کرتے ہوئے اقرا عزیز نے نعمان اعجاز کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ 'سر میں بہت خوش قسمت ہوں کہ مجھے آپ کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا، اِس دوران میں نے آپ سے بہت کچھ سیکھا اورآپ کے ساتھ ایک اچھا وقت گُزارا۔اقرا عزیز نے لکھا کہ آپ تو خوش اخلاق شخصیت کے مالک ہیں۔'آخر میں اقرا عزیز نے اداکار کو سکول قرار دیتے ہوئے لکھا کہ 'واقعی میں آپ ایک چلتے پھرتے سکول ہیں۔