لاہور(کلچرل رپورٹر)دیگر فنکاروں اور گلوکاروں کے بعد اداکارہ اقرا عزیز نے بھی اپنا یو ٹیوب چینل بنا لیا اور ان کے چاہنے والے اب اپنی پسندیدہ اداکارہ کی تمام ذاتی سرگرمیوں کو بذریعہ یوٹیوب باآسانی جان سکیں گے ۔اداکارہ نے انسٹاگرام پر مداحوں کو ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ’ ’یو می اینڈ یوٹیوب‘‘ چینل متعارف کیا ہے ۔اقراء عزیز کے یوٹیوب چینل ٹیم میں ان کے منگیتر و اداکار یاسر حسین، ساتھی یاسر تاج اور بلاول عباسی شامل ہیں۔