کراچی( شوبز ڈیسک) اقرا نے یاسر کا دل جیت لیا ۔معروف اداکار یاسر حسین نے اپنی مرحومہ والدہ کی ساڑھی پہننے پر اقرا کا شکریہ ادا کرلیا۔پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے معروف اداکار یاسر حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں اُن کے ہمراہ اُن کی اہلیہ اقرا عزیز حسین بھی ہیں۔ یاسر حسین کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر میں اُنہوں نے سیاہ رنگ کی قمیض شلوار پہنی ہوئی ہے جبکہ اقرا عزیز نے آف وائٹ رنگ کی خوبصورت ساڑھی زیب تن کی ہوئی ہے ، یہ ساڑھی اقرا عزیز کی مرحومہ ساس کی ہے ۔اداکار نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں اقرا عزیز کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ نے اپنی مرحومہ ساس کی ساڑھی پہن کر میرا دل جیت لیا۔