لاہور ( پ ر )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اعجازاحمد چودھری نے ڈی ایچ اے میں مسیحی برادری کی جانب سے ایسٹر کے موقع پر تقریب میں خصوصی شرکت کی جس میں ایسٹر کا کیک کاٹا،تقریب میں پارٹی رہنما علی رضا نقوی، آفتاب گل، ملک فقیر حسین، میاں رحمت، عادل چودھری،چودھری قدیر، میاں جاوید رحمت سمیت دیگر کارکنان اور رہنما ء موجود تھے ۔اس موقع پر اعجاز چودھری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایسٹر کے تہوار کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ، مسیحی برادری پاکستان کی ترقی کیلئے بھرپور کردار ادا کر رہی ہے ،اقلیتوں کو بنیادی حقوق کی فراہمی، ان کے جان و مال کا تحفظ اور انہیں ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ اور پی ٹی آئی حکومت اپنی یہ ذمہ داری بطریق احسن نبھا رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ملکی تعمیر و ترقی میں مسیحی برادری کا کردار لائق تحسین ہے ،تعلیم، صحت اور دیگر سماجی شعبوں میں مسیحی برادری کی خدمات قابل تعریف ہیں، ایسٹر کا حقیقی پیغام آپس میں پیار محبت اور خوشی بانٹنے کا ہے ۔بعدازں پاکستان تحریک انصاف کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اعجازاحمدچودھری سے چیئرمین سیکرٹریٹ آفس میں ریور سوسائیٹی ملتان روڈ کے صدر شوکت علی زیدی اور سلمان ناصر کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔