لاہور ( سپیشل رپورٹر ) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے سیفٹی اینڈ سکیورٹی کے وفدکا سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ نے دورہ کیا ، چیف ایڈمنسٹریشن آفیسر محمد کامران خان نے وفدکو پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی ،یواین ڈی ایس ایس وفد نے جدید پولیسنگ کے نظام میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا، وفد کے سربراہ نے کہا کہ سیف سٹی منصوبے سے لاہور کے سیفٹی انڈیکس میں واضح بہتری آئی ہے ،اتھارٹی پنجاب کو محفوظ بنانے کیلئے بہترین اقدامات اٹھا رہی ہے جبکہ یو این سکیورٹی وفد کا کہنا تھا کہ منصوبے سے شہر میں ٹریفک کے بہاؤ اور قوانین پر عملدرآمد میں نمایاں بہتری آئی ہے۔