فیصل آباد(گلزیب ملک) اقوام متحدہ کے صدردفتر نیویارک میں ڈیوٹی کر نے کیلئے 500 پاکستانی اہلکاروں کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن میں خواتین کیلئے 20 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے ۔ اقوام متحدہ نے وزارت خارجہ سے پولیس، ایف آ ئی اے ، نیکٹا اوردیگر اداروں کے منتخب افسران و ملازمین کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ منتخب پولیس اہلکاروں کی جانچ پڑتال ،ٹیسٹ اوردیگر امورنیکٹا کے ساتھ دیگر ادارے مکمل کریں گے ، اس حوالہ سے وفاقی وزارت خارجہ کی طرف سے آئی جیز ،ڈائر یکٹر جنرل ایف آ ئی اے اوردیگر ذمہ داروں کو بھیجے گئے مراسلہ میں اقوام متحدہ میں ڈیوٹی کر نے کیلئے فہرستیں طلب کرلی گئی ہیں ۔اس سلسلہ میں پنجاب کیلئے 39.46 سندھ 30.66 خیبر پختونخواہ14.31 ،بلوچستان7.3 ،اسلام آ باد2.3 ،نیشنل ہائی وے پٹرولنگ پولیس1.15 ،آزاد کشمیر1.69 ،پاکستان ریلویز1.42 ،گلگت بلتستان1.21 ایف آئی اے ، نیکٹا اوردیگر اداروں کیلئے 0.5 فیصد کوٹہ مقرر کیا گیا ہے ۔جس کے تحت پنجاب کو197 ،سندھ 153 ، خیبر پختونخواہ 72 ،بلوچستان36 ،اسلام آ باد12 ،نیشنل ہا ئی وے پولیس 6 ،آزاد جموں و کشمیر 8 ،ریلوے پولیس6 ، نیکٹا ، ایف آ ئی اے اوردیگر اداروں سے وابستہ ذمہ داروں کیلئے 3 سیٹیں مختص کی گئی ہیں۔ اقوام متحدہ میں کیلئے 80 فیصد یعنی 400 نئے اہلکاراور20 فیصد سابق اہلکاروں کی فہرست بھیجی جا ئے گی ، نامزد اہلکاروں کی تفصیلات 13 مئی تک معلقہ محکموں کو وفاقی وزارت داخل کو بھیجنی ہونگی۔