اگر اس گھر کو دیکھ کر آپ کو اپنی بینائی یا دماغ پر شبہ ہونے لگے تو غلط نہیں کیونکہ روس کی ریاست سائبریا کے علاقے کرانسویارسک میں تعمیر کیا گیا یہ گھر الٹا سیدھا ہے ۔یعنی اسے اس انداز میں تعمیر کیا گیا ہے کہ یہ الٹا نظر آتا ہے اور اس کے اندر جانے والوں کا تو دماغ ہی گھوم جاتا ہے کیونکہ بستر اور کرسیاں چھت پر پڑی ہوتی ہیں اور پنکھا فرش پر ، مگر یہ محض آنکھوں کا دھوکا ہوتا ہے ، اس چیز نے اس گھر کو مقامی افراد سمیت بیرون ملک سے آنے والے سیاحوں میں بہت مقبول بنادیا ہے ۔اس الٹے گھر کو پہلی بار دیکھ کر سیاحوں کا تو سر ہی چکرا جاتاہے ۔